کراچی: سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کاکہناہےکہ ن لیگ نے ملک سےلوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیاجبکہ عمران خان کی حکومت کی جانب سے 3 سالوں میں ایک پاورپلانٹ بھی نہیں لگایاگیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون نے ملک میں ریکارڈپاورپلانٹ لگائے تاہم صرف ایک مکمل ہوناباقی تھا جیسے پی ٹی ائی کی حکومت اب تک مکمل نہ کرسکی۔ تحریک انصاف کی حکومت میں ملک میں ایک بھی پاور پلانٹ نہیں لگایا گیا ۔
شاہدخان عباسی نے کہاکہ ہم نے اپنے دورحکومت میں لنڈی کوتل کاپلانٹ جومشرف زمانےمیں شروع ہواتھااسےبھی مکمل کیا،ہم نے4ہزارمیگاواٹ کول کے3پلانٹ لگائے ۔یہ سب وہی پلانٹ ہیں جواج پاکستان میں سستی بجلی پیداکررہےہیں۔ ملک میں ایسےپاورپلانٹ موجود ہیں جو سستی بجلی پیداکرسکتےہیں مگر اس کےباجوود بجلی کی قیمتوں کواضافہ کیاجارہاہے۔
لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ اس حکومت کے نئےوزرابھی وہی باتیں کررہےہیں جوپرانے کرتےتھے۔نئے وزیرآنےسےپھر سے تعلیم بالغان کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔