عوام سراپا احتجاج ہیں مگر حکومت چین کی بانسری بجارہی ہے، راجہ پرویزاشرف

لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ شاید ہی کوئی طبقہ ہو جو سراپا احتجاج نہ ہو ۔ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے یہ حکومت بس مخالفین کو چور ڈاکو کہنے میں مصروف ہے۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ملک غذائی بحران کا شکار ہو چکا ہے۔ حکومت بلا جواز بجلی گیس اور گیس کی قیمتیں بڑھا رہی ہےجس کا نقصان سب سے زیادہ کسانوں کو ہورہا ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسانوں کےحقوق کیلئے انکے ساتھ کھڑی ہے۔پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کسانوں کے حق میں آواز بلند کریں گے۔ آج ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے،مگر حکومت چین کی بانسری بجا رہی ہے۔ حکمران لمبے لمبے دعویٰ اور مخالفین پر حملے کرنے کے سوا کچھ نہیں کررہی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More