لاہور: سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی انتقال کرگئے ۔ ان کی نماز جنازہ کل دو بجے رائیونڈ روڈ رہائش گاہ پر ادا کی جائے گی ۔
سردار آصف احمد علی دو بار قصور کی نشست سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے ۔ اور 1993سے 1996 تک وفاقی وزیر خارجہ رہے ۔ اب وہ پاکستان تحریک انصاف سے منسلک تھے ۔