اب تک پاکستان اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کی شکایات کی سماعت کیلئے الیکشن ٹریبونل تشکیل

کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کی شکایات کی سماعت کیلئےالیکشن ٹریبونل تشکیل دےدیاگیا۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی منظوری سے رجسٹرار نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کی شکایات کی سماعت کیلیے الیکشن ٹریبونل تشکیل دے دیا ۔ ڈسٹرکٹ جج سکھر پنو عاقل کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں شکایات کی درخواستوں کی سماعت کریں گے۔ ڈسٹرکٹ جج حیدر آباد کنٹونمنٹ کے انتخابات کی انتخابی عذر داریوں کی سماعت کریں گے

ڈسٹرکٹ جج کراچی جنوبی کلفٹن اور کراچی کنٹونمنٹ کی انتخابی عذر داریوں کی سماعت کیلئے نامزد کیے گئے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ جج کراچی شرقی فیصل اور کورنگی کنٹونمنٹ کی انتخابی عذر داریوں کی سماعت کے لیے نامزد کیے گئے ہیں ۔

منورہ کنٹونمنٹ کی انتخابی عذرداریوں کی سماعت ڈسٹرکٹ جج کراچی غربی کریں گے۔ملیر کنٹونمنٹ کراچی کی انتخابی عذرداریوں کی سماعت ڈسٹرکٹ جج ملیر کریں گے۔

Related posts

طیارہ حادثہ:ایک اور مسافر کی شناخت ہوگئی

shakir shaikh

پاکستان،ایران تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر متفق

shakir shaikh

امریکی ریاست اوکلوہاما کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک

Hassam Alam

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More