آرمی چیف کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ، پیشہ ورانہ امور، قومی سلامتی چیلنجز، کانفرنس کے شرکاء کو جوابی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں 80ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانفرنس کی صدارت کی ۔ کانفرنس میں کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔ کانفرنس کے شرکاء کو پیشہ ورانہ امور، قومی سلامتی چیلنجز، جوابی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن ردالفساد کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اب تک کی کامیابیوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے مجموعی تذویراتی ماحول میں ہمہ وقت آپریشنل تیاری کا اعلیٰ معیار برقرار رکھنے پر زوردیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج انتہائی پیشہ وارانہ ادارہ ہے۔ پاک فوج کے لیے پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کا تحفظ مقدس فریضہ ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع کے مقدس فریضے کی ادائیگی کے لیے اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More