شیرانی کے جنگلات میں آتشزدگی، فوج امدای کارروائیوں میں مصروف

اسلام آباد: پاکستان فوج کے دو ہیلی کاپٹر بلوچستان میں شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔ ایک ہیلی کاپٹرپانی اوردوسرا کیمیکل پھینکنے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ فوج کے دو ہیلی کاپٹر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ایک ہیلی کاپٹرپانی اوردوسرا کیمیکل پھینکنے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ فوج اور ایف سی بلوچستان کی جانب سے زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کی جارہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آگ زیادہ تر پہاڑی چوٹیوں پر دس ہزار فٹ کی بلندی پر آبادی سے دور ہے جبکہ قریب ترین گاؤں آگ سے تقریباآٹھ سے دس کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ دس خاندانوں کو ایف سی بلوچستان نے میڈیکل ریلیف کیمپ منتقل کردیا ہے ۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے400فائر بالز اور200فائر سوٹ فراہم کیے گئے۔گرم موسم اور خشک ہواؤں کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More