دفترخارجہ کا بھارت میں پاکستانی قیدی کی موت پر شدید احتجاج

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی حراست میں سویلین قیدی ضیامصطفیٰ کی موت پر بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج کیا ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے سویلین قیدی ضیامصطفیٰ کےقتل پرشدیداحتجاج کیا ہے۔ بھارتی ناظم الامورکی دفترخارجہ میں طلب کرکے پاکستان نے قیدیوں کی حفاظت اور تحفظ کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی پاکستانی سیویلین قیدی بھارتی قید میں مردہ پائےگئے۔بھارتی حکومت فوری طور پر شفاف تحقیقات کرے اور ذمہ داروں کاتعین کرے۔پاکستان بھارت کی ماورائےعدالت قتل کی شدید مذمت کرتاہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More