دفترخارجہ کی افغانستان سے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کی مذمت

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کی مذمت کی ہے ۔ ترجمان کے مطابق کالعدم دہشتگرگروہوں نےسرحدی حفاظتی چوکیوں پر حملے جاری رکھےہوئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند دنوں میں پاک افغان سرحد پر واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ۔ واقعات میں سرحد پار سے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایاجارہا ہے ۔

دفتر خارجہ کے مطابق افغان حکومت سے بارہا پاک افغان سرحدی علاقہ محفوظ بنانے کی درخواست کی ہے کہ دہشتگرد افغان سرزمین پاکستان میں کاروائیوں کیلئے استعمال کررہے ہیں۔ کالعدم دہشتگرگروہوں نےسرحدی حفاظتی چوکیوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ چودہ اپریل کوشمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے پاک فوج کے سات جوان شہید کیے ۔۔ ترجمان دفتر خارجہ نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاک افغان سرحدی علاقے کو محفوظ بنایا جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More