پاکستان کی سعودی عرب پر بیلاسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد:پاکستان نے سعودی عرب پر بیلاسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب پر ہوثی میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، حملے سعودی عرب کے جازان گورنیٹ کے علاقے میں کیے گئے، ان حملوں میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی جبکہ شہری انفراسٹرکچر کی تباہی بھی ہوئی ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ ایسے حملے نہ صرف بین الااقوامی قوانین کے منافی بلکہ سعودی عرب کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں، پاکستان ایسے حملوں کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور سلامتی کے لیے خطرات کے خلاف بھرپور اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More