ٹرائیکا پلس اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ ٹرائیکاپلس اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا۔

عاصم افتخار نے کہا کہ افغانستان، امریکا، روس اور پاکستان کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان ٹرائیکا پلس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا پاکستان افغانستان پر ٹرائیکا پلس طریقہ کار کو خاص اہمیت دیتا ہے، پاکستان امید ظاہر کرتا ہے کہ ٹرائیکا پلس اجلاس کی پیشرفت افغانستان میں امن و استحکام کے قیام کی کوششوں میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹرائیکا پلس اجلاس کا افتتاح وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More