وزارت خارجہ کا کشمیری طلبا کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد: پاکستان نے ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف جیت کا جشن منانے والے کشمیری طلبا کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ترجمان دفتر خاجہ نے کہا کہ کشمیری طلبا کو پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر تشددکا بھی نشانہ بنایا گیا۔

وزارت خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ کے موقع پر ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں۔ دنیا بھر میں پاکستانی مشنز نے تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے سرگرمیاں کیں۔

عاصم افتخار نے کہا کہ ٹی 20کرکٹ ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے کشمیری طلبا کو حراساں کیا جارہاہے۔پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں امن و استحکام کے خواہاں ہے۔وزیراعظم نے بارہا کہا کہ افغان صورتحال، پاکستان پر براہ راست اثر انداز ہو گی۔ بھارت، افغانستان میں موجودہ صورتحال سے تعلق جوڑنے کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ بھارتی آبدوز تلاش کر کے پاک بحریہ نے بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے اپنی تیاری ثابت کر دی۔پاکستان نے بھارت کی جانب سے اسلحہ کے حصول کی دوڑ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More