وزیر خارجہ کی مشہد میں حضرت امام رضاؑ کے روضہ پر حاضری

ایران:دورۂ ایران پر موجود وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مشہد میں حضرت امام رضاؑ کے روضہ پر حاضری دی۔

ایرانی خبرایجنسی کے مطابق بلاول بھٹوزرداری ایران کے دو روزہ دورے کے دوران دوسرے مشہد پہنچے اور امام رضا کے روضے پر حاضری دی ، اس س قبل انہوں نے ایرانی ہم منصب اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی۔

وزیر خارجہ نے ایران میں وزارت خارجہ کے افسران سے خطاب بھی کیا اور کہا کہ بھارت سے مسائل کی وجہ سے ہمارے سفارتی و معاشی روابط اس سطح پر نہیں ہیں، افغانستان سے ہمارے معاملات دو دہائیوں سے خاص تناظر میں رہے جبکہ چین سے ہمارے روابط زیادہ ہیں، ایران پاکستان بھی تاریخی و ثقافتی رشتوں سے جڑے ہیں ،، لیکن عالمی جغرافیائی سیاسی حالات کی وجہ سے دونوں ممالک کسی بھی استعداد کو باہمی طور پربروئے کار نہ لاسکے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں ایران سے سیکھنے کی ضرورت ہے کہ کسی بھی قسم کی وجوہات کے تحت عالمی یا یکطرفہ پابندیوں کے چیلنج کے باوجود کیسے اپنی معیشت چلائی جاسکتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More