شاہ محمود قریشی کی تقریر ایوان بالا کی توہین ہے، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد: ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی تقریر سینٹ کی توہین ہے۔یہ وزیر خارجہ کے معیار کی تقریر نہیں تھی ۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی تقریر ایوان بالا کی توہین ہے ۔ شاہ محمود قریشی کی تقریر کسی بھی طرح وزیر خارجہ کے معیار کی تقریر نہیں تھی ۔

پی پی رہنما کاکہنا تھا کہ ایوان بالا میں ہماری اکثریت تھی اگر ہم چاہتے تو وزیر خارجہ کی تقریر نہ ہوتی یہ صرف اپنی جماعت کو تقریر سناتے ۔یہ ہماری مہربانی ہے کہ ہم نے انہیں بولنے دیا اگر ہم اٹھ کر چلے جاتے تو یہ کس کو اپنی تقریر سناتے ؟۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں شاہ محمود قریشی کو ایوان کے اندرجواب دونگا ۔ جب میں اسپیکر تھاشاہ محمود قریشی میرےپارلیمانی لیڈر تھے۔محترمہ بے نظیر بھٹو نے مجھے کہا تھا کہ انہیں کچھ سکھاؤ اور یہ آج مجھے رول سکھانے آئےتھے۔ ملتان میں اگر شاہ محمود کو بچوں نے تنگ کیا ہے تو ان سے پوچھوں گا۔

ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے اپنے استعفے سے حوالے سے کہا کہ استعفیٰ منظور کرنا نہ کرنا پارٹی کی صوابدید ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More