وزیرخارجہ 9 سے 12 جنوری کو اسپین اور رومانیہ کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 9 سے 12 جنوری کو اسپین اور رومانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 9 سے 12 جنوری کو اسپین اور رومانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ دورے کے پہلے مرحلے میں وزیر خارجہ 9، 10 کو رومانیہ کا دورہ کریں گے۔ وزیر خارجہ رومانیہ کےہم منصب اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں گے۔

عاصم افتخار کے مطابق وزیر خارجہ 10 سے 12 جنوری کوہسپانوی ہم منصب کی دعوت پر اسپین جائیں گے ۔دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبہ جات میں باہمی تعاون کے فروغ پر مذاکرات ہوں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More