وزیر خارجہ نے تحریک عدم اعتماد کو ڈیل کیلئے چال قرار دے دیا

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تحریک عدم اعتماد کے اعلان کو اپوزیشن کی نئی ڈیل کے لیے ایک چال قرار دے دیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے اعلان کو نئی ڈیل کے لیے چال قرار دے دیا ۔ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اور ہمارے اتحادی حزب اختلاف کی احتساب سےبچنےکی کوششوں کوناکام بنائیں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نےواضح طور پر کہاہے کہ این آراوکاامکان زیروہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More