وزیرخارجہ نے وزارتوں کی کارکردگی جانچنےکےطریقہ کار پر سوالات اٹھا دیئے

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےوزارتوں کی کارکردگی جانچنےکےطریقہ کارپرسوالات اٹھا دیے۔ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد ارباب کو خط لکھا ہے جس میں وزارت خارجہ کو گیارھواں نمبر دینے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ نےوزارتوں کی کارکردگی جانچنےکےطریقہ کارپرسوالات اٹھا تے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد ارباب کو خط لکھ دیا ہے ۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پرفارمنس ایگریمنٹ کی پہلی سہ ماہی میں وزارت خارجہ نے26 میں سے22اہداف حاصل کیے جبکہ دوسری سہ ماہی میں 24 میں سے 18 اہداف کامیابی سے حاصل کیے۔

شاہ محمود کے خط میں کہاگیا ہے کہ وزارت خارجہ نےیقینی بنایا کہ ریویو پیریڈ کے دوران کوئی معاملہ زیرالتواء نہ رہے۔اس دوران وزارت خارجہ نےاعلیٰ سطح کی سرگرمیاں بھی کیں۔وزارت خارجہ کے کاموں پر کسی تشویش کا کوئی اظہار نہیں کیا گیا۔ 30 فیصد کارکردگی جائزہ سےمتعلق کوئی تحریری گائیڈ لائنزنہیں دی گئیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More