چینی ہم منصب سے تجارت و سرمایہ کاری پر بات ہوئی، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ چینی وزیر خارجہ سے ملاقات میں اقتصادی روابط میں فروغ، تجارت، سرمایہ کاری اور صنعت کاری پر بات ہوئی۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ گوانگژو کا دورہ خوش گوار رہاجہاں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات ہوئی ۔ہم نے پاکستان اور چین کے پائیدار تعلقات کے 71 برس کی تکمیل کا جشن منایا۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ چینی ہم منصب وانگ یی کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ گفتگو کے دوران اقتصادی روابط میں فروغ، تجارت، سرمایہ کاری اور صنعت کاری پر بھی بات ہوئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More