وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا چینی سفارت خانے کا دورہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چینی سفارت خانے کا دورہ کیا ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں چینی باشندوں پر دہشت گردی کے حملے میں جانی نقصان پر چینی حکام سے اظہار افسوس کیا۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری چینی سفارت خانے آئیں ان کے ہمراہ وزیر مملکت حنا ربانی کھر بھی موجودتھیں۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کا رشتہ نسل در نسل وفاؤں کا ایک سلسلہ ہے۔ دہشتگردوں نے پاک چین دوستی کی اساس پر ضرب لگانے کی ناکام کوشش کی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ دہشت گردوں کے مذموم ارادے ، پاک چین دوستی کو سبوتاژ نہیں کرسکتے ہیں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے چینی سفارت خانے میں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More