ملکی تاریخ میں پہلی باروزیراعظم کوآئینی طریقے سے فارغ کیا گیا، مرتضی وہاب

کراچی: ایڈمسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ آخری بال تک کھیلنےکادعویٰ کرنےوالا کل غائب تھا۔ ملکی تاریخ میں پہلی باروزیراعظم کوآئینی طریقہ کارکےتحت فارغ کیاگیا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے گلبرک چورنگی تا راشد مہناس روڈ سڑک کی ازسر نو تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ سب سے اچھی بات تو یہ ہے کہ اب سندھ کی بات سنی جائے گی۔ سیاستدانوں نے ماضی کے تلخیوں سے سیکھا ہے۔ عمران خان قومی اسمبلی میں حکومت کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ عمران خان نہ قومی اسمبلی میں آئیں گے اور نہ ہی عوام کا سامنا کریں گے۔

انہوں نے کہا پی ٹی ائی کے سپورٹر آئین پاکستان نہیں آئین عمران پر یقین رکھتے ہیں۔ پہلی بار تاریخ رقم ہوئی ہےاورایک اسمبلی نے آئینی اختیارات کو استعمال کرکے جہموری طریقے سے قائد ایوان کو تبدیل کیا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے پیپلز پارٹی کی طرف سے تمام جمہوریت پسندوں اور عوام کو پرانا پاکستان کی مبارک آباد بھی دی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More