پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی، بلاول بھٹو

نیویارک: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی۔پاکستان کی افواج غیر سیاسی ہے ۔ پاک فوج پاکستان کا ایک کلیدی ادارہ ہے ۔

نیویارک میں امن و سلامتی مباحثے کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ ہم جنگ دیکھ دیکھ کر تھک گئے ہیں ۔کالعدم ٹی ٹی پی کے حملے میں میری والدہ شہید ہوئیں۔پاکستان میںدہشت گردی کے تانے بانے کالعدم ٹی ٹی پی سے ملتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ روس یوکرین تنازعے میں پاکستان امن کی حمایت کرتا ہے۔ دورہ روس پر پاکستان کو قصور وار ٹہرانا غلط ہوگا ۔سابق وزیراعظم نے خارجہ پالیسی کے تحت روس کا دورہ کیا۔سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کا دفاع کرتا ہوں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ جامع دو طرفہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔ سب کے ساتھ دوستی رکھنا چاہتے ہیں کوئی ہمارا دشمن نہیں۔ امریکا کو پاکستان کےساتھ مستقل بنیادوں پر تعلق رکھنا ہوگا۔نئی حکومت کی خارجہ پالیسی تبدیل ہے بات چیت پر یقین رکھتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت میں بدل رہا ہے۔مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کی اکثریت کواقلیت میں تبدیل کرنےکی کوشش ہورہی ہے۔بھارتی اقدامات سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More