اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے 74 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک بااختیار لوکل گورنمنٹ نظام ترتیب دیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن پرشور شرابہ کیا جارہا ہے لیکن کسی کو یہ احساس نہیں کہ یہ انتخابات جدید اور تبدیل شدہ نظام کی شروعات ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ براہ راست منتخب تحصیل ناظمین گورننس کو بہتر بنائیں گے۔ایسے نظام سے مستقبل کے لیڈرز تیار ہوں گے۔