اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت اوورسیز پاکستانی کو ووٹ کا حق دینا چاہتی ہے۔ اب حسن اور حسین کو بھی پاپا کی پارٹی کو ووٹ دینے کا حق ملے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو ساری زندگی باہر رہے ہیں۔ ان کی ای وی ایم کی مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے۔ حکومت اوورسیزپاکستانی کوووٹ کا حق دینا چاہتی ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ سندھ کے سوا پورے ملک میں کھانے پینے کی چیزیں سستی ہو رہی ہیں ۔ امید ہے آئندہ چند روز میں چینی کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔
نئے چیئرمین نیب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت ، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر سے نام مانگیں گے۔