اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

پنجاب میں دھند کا راج، متعدد مقامات پر موٹر وے بند

لاہور: (21 دسمبر 2017) قومی شاہراہوں پر شدید دھند کے باعث بیشتر مقامات پر حد نگاہ سو میٹر سے بھی کم رہ گئی ہے۔ کنڈ یارو سے ہلیانی جبکہ میٹیاری سے بھٹ شاہ تک شدید دھند کے باعث حد نگاہ ساٹھ سے ستر میٹر تک رہ گئی ہے۔ ترجمان موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان موٹروے کے مطابق چیچہ وطنی سے بہاولپور کے بیشتر کھلے مقامات پر دھند کا راج ہے۔ کنڈ یارو سے ہلیانی بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث حد نگاہ میں واضح کمی دیکھنے میں آئی اور حد نگاہ صفر سے سو میٹر تک رہ گئی۔ مٹیاری سے بھٹ شاہ تک شدید دھند کے باعث حد نگاہ ساٹھ سے ستر میٹر تک رہ گئی۔ شدید دھند کے باعث ملتان خانیوال موٹروے کو بند کردیا گیا۔ بہاولپور سے رحیم یار خان پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر سے پچاس میٹر تک رہ گئی۔ جس کے باعث مسافروں کو سفری مشکلات کا سامنا ہے۔

شدید دھند کے باعث موٹر وے پولیس کی جانب سے شہریوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ شہری غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے اجتناب کریں۔ دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال نہ کریں اور گاڑیوں میں فوگ لائٹس کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ شہری موٹر وے پر کسی بھی ایمرجنسی اور معلومات کی صورت میں ایک تین صفر پر کال کریں۔ موٹر وے حکام کا کہنا ہے کہ شدید دھند کے باعث موٹر وے کے متعدد سیکٹرز ٹریفک کیلئے بند کئے گئے ہیں۔ دھند کم ہونے پر موٹر وے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

گھوٹکی:گھرمیں آگ لگنے سے چار بچوں سمیت 5افراد جاں بحق

پنجاب، قومی شاہراہوں پر دھند کا راج، حدنگاہ 50 میٹر سے بھی کم

Related posts

فیصل آباد: چکن پاکس کے مرض نے ایک اور شخص کی جان لے لی

nehal qavi

اقوام متحدہ نے سعودی قونصل خانے میں خشوگی کی موت کو ماورائے عدالت قتل قراردےدیا

Abuzar Usama

دوسرا ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے پاکستانی بولنگ کے پرخچے اڑا دیئے

nehal qavi

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More