گستاخانہ بیانات،پاکستان کا بھارتی ناظم الامور سے سخت احتجاج

اسلام آباد: بھارت میں حکمراں جماعت بی جے پی کے ترجمانوں کے گستاخانہ بیانات پر اسلام آباد میں بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی،،بھارتی ناظم الامور سے تضحیک آمیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے سخت احتجاج کیاگیا۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکےبتایا گیا ہے کہ یہ بیانات مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں ، بی جے پی کے رہنماوں کے توہین آمیز بیانات سے نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کو بی جے پی حکومت کی جانب سے عہدیداروں کے خلاف اٹھائے گئے تاخیری اور غیر اخلاقی تادیبی اقدامات پر افسوس اورمسلمانوں کے خلاف فرقہ وارانہ تشدد اور نفرت میں خطرناک حد تک اضافے پر گہری تشویش ہے، بی جے پی کی قیادت اور حکومت اپنے عہدیداروں کے توہین آمیز تبصروں کی غیر واضح طور پر مذمت اور فیصلہ کن اور قابل عمل کارروائی کے ذریعے ان کے خلاف جوابدہی کی جائے، پاکستان نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور او آئی سی سے بھارت میں خطرناک حد تک بڑھتے ہوئے سے متاثر اسلامو فوبیا کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More