تازہ ترین
ووہان لیب کے آپریشنز کی خبر جعلی اور حقائق کے برعکس قرار

ووہان لیب کے آپریشنز کی خبر جعلی اور حقائق کے برعکس قرار

اسلام آباد:(26 جولائی 2020) پاکستان نے چین کی ووہان لیبارٹری کے پاکستان میں غیرقانونی خفیہ آپریشن بارے میں شائع ہونے والی رپورٹ کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے چینی ووہان لیبارٹری کے پاکستان میں غیرقانونی خفیہ آپریشن کلیکسون اسٹوری پر اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ جھوٹی اور سیاسی بنیادوں پرگھڑی گئی اسٹوری ہے جس میں حقائق کو توڑ مروڑ کر بیان کیا گیا ہے اور اسے نامعلوم ذرائع سے منسوب کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رپورٹ میں مزکورہ پاکستان کی بائیوسیفٹی لیول تھری (بی ایس ایل۔3) لیبارٹری کوئی راز نہیں ہے، پاکستان اعتماد سازی کےاقدامات سے آگاہی رپورٹ جمع کراتا ہے اور حیاتیاتی و جراثیمی ہتھیاروں کے کنونشن کے فریق ممالک سے معلومات کا تبادلہ کرتا ہے۔

پاکستان نے واضح کیا کہ یہ لیبارٹری تشخیص و تحفظ کے نظام کی بہتری کے لئے ہے، ابھرتے ہوئے ہیلتھ خطرات، نگرانی اور بیماری پھیلنے کی انوسٹیگیشن کے حوالے سے لیبارٹری تحقیقی و ڈویلپمنٹ کام کرتی ہے، پاکستان حیاتیاتی و جراثیمی زہر ویپن کنونشن کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پر بھرپور عمل کر رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کنونشن کے رکن ممالک پر بھرپور نفاذ کے لئے میکانزم یقینی بنانے کے لئے بھرپور آواز بلند کرتا آیا ہے،کوویڈ۔19کے تناظر میں لیبارٹری کے آپریشنز کے حوالے سے دعوی مضحکہ خیز ہیں، بیماریوں کی نگرانی و کنٹرول کے لئے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت بڑھ گئی ہے، یہ تعاون حیاتیاتی و جراثیمی زہر کے کنونشن کے آرٹیکل 10کے مطابق ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top