تازہ ترین
پاکستان کا افغان طالبان کی جانب سے افغانستان میں عیدالاضحیٰ پر فائر بندی کے اعلان کا خیرمقدم

پاکستان کا افغان طالبان کی جانب سے افغانستان میں عیدالاضحیٰ پر فائر بندی کے اعلان کا خیرمقدم

اسلام آباد: (30 جولائی 2020) پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے افغانستان میں عیدالاضحیٰ پر فائر بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان عیدالاضحیٰ کے موقع پر طالبان کی جانب سے افغانستان میں تین روزہ جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان حکومت کے باہمی اعلانات کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں۔ یہ پرامن اور مستحکم افغانستان کے مقصد کو آگے بڑھانے کی سمت ایک مثبت پیشرفت ہے۔ امید ہے کہ امریکہ طالبان امن معاہدے پر عملدرآمد کیلئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے، جس کے نتیجے میں بین الافغان مذاکرات شروع ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن، مستحکم، جمہوری، خوشحال اور متحد افغانستان کیلئے پرعزم ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top