پاکستان کی بھارت میں مسلمانوں کے گھروں، دکانوں کی توڑ پھوڑ کی مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت میں مساجد کی بے حرمتی، مسلمانوں کے گھروں، دکانوں کی توڑ پھوڑ اور تباہی کے واقعات کی شدید مذمت اور عالمی برادری سے بھارت میں اقلیتوں پر حملے رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی ریاست تری پورہ میں انتہاءپسند ہندو جتھوں کی جانب سے افسوسناک اور بہیمانہ حملے گزشتہ ایک ہفتے سے جاری ہیں،ریاستی مشینری مسلمانوں اور ان کی املاک کے تحفظ میں ناکام رہی ہے۔ بی جے پی، آر ایس ایس مل کر مسلمانوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرتی آ رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ آج کے بھارت میں اقلیتوں اور ان کے طرز زندگی کے لئے گنجائش نہ ہونے کے برابر ہے۔ آسام میں دہائیوں سے آباد مسلمانوں کو ان کے آبائی گھروں سے بے دخل اور نشانہ بنایاجارہا ہے،عالمی برادری بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا اوراقلییتوں پر حملے روکنے، عبادت گاہوں کی حفاظت یقینی بنانے میں اپنا کردار اداکرے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More