تازہ ترین
پاکستان نے سکھوں کی مقدس عبادت گاہ گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور کو دوبارہ کھول دیا

پاکستان نے سکھوں کی مقدس عبادت گاہ گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور کو دوبارہ کھول دیا

اسلام آباد: (29 جون 2020) بھارت کے عدم تعاون کے باوجود پاکستان نے سکھ برادری کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلان شدہ تاریخ پر آج کرتارپور راہداری پر گوردوارہ دربار صاحب کو دوبارہ کھول دیا ہے۔

پاکستان نے سکھوں کی مقدس عبادت گاہ گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور کو دوبارہ کھول دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اپنی سرحد کی جانب گوردوارے کو کھول دیا ہے۔ گوردوارہ دربار صاحب، کرتارپور کو دوبارہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی وجہ سے سکھ یاتریوں کیلئے کھولا گیا ہے۔ گوردوارہ دربار صاحب ہفتے میں 3 دن (پیر، منگل اور بدھ) پاکستانی سکھ یاتریوں کیلئے کھولا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہفتے کے باقی 4 دن جمعرات سے اتوار تک گوردوارہ بھارتی سکھ یاتریوں جئکےت کھلا کرے گا۔ کورونا کی احتیاطی تدابیر کے باعث ایک دن میں 200 سکھ یاتریوں کو گوردوارہ جانے کی اجازت ہوگی۔

Comments are closed.

Scroll To Top