اسلام آباد: دفتر خارجہ کا نئی دلی میں مسلمانوں کی جائیدادیں تباہ کرنے پرشدیدتشویش کااظہار، کہاایسے واقعات ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رمضان کے بابرکت مہینے میں مسلمانوں پر تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ نئی دلی میں مسلمانوں کی جائیدادوں کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ ایسے واقعات ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ پاکستان بھارت پرزوردیتا ہے کہ مسلمانوں سےعزت دارسلوک کیاجائے جبکہ عالمی برادری بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلوموفوبیا کانوٹس لے۔