پاکستان کی مزید پانچ کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں مزید پانچ کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی برادری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی قابض افواج نے جعلی مقابلوں،نام نہاد سرچ آپریشنز میں 30 کشمیریوں کو شہید کیا،معصوم شہری، خواتین، بچے اور بزرگ بھارتی افواج کی ریاستی دہشت گردی سے محفوظ نہیں،شہید کشمیریوں کی میتیں لواحقین کے حوالے نہ کرنے کا غیر انسانی عمل قابل مذمت ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More