وزیرخارجہ آئندہ ہفتے امریکا، چین اور سوئٹزرلینڈ کا دورہ کریںگے

اسلام آباد: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری آئندہ ہفتے امریکا ،چین اور سوئٹزرلینڈ کا دورہ کریں گے ۔بلاول بھٹو ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت اور ملاقاتیں کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ آئندہ ہفتے امریکا،چین اور سوئٹزرلینڈ کا دورہ کریں گے۔بلاول بھٹو امریکی ہم منصب سے ملاقات اور اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیرخارجہ20مئی کو چین کے شہر گانگژو جائیں گے جبکہ 22 مئی کو سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس کا دورہ کریں گے جہاں وہ ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت اور ملاقاتیں کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More