تازہ ترین
حق خود ارادیت کی جدوجہد جاری رہے گی، وزیر خارجہ

حق خود ارادیت کی جدوجہد جاری رہے گی، وزیر خارجہ

مظفر آباد:(03 اگست 2020)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر کشمیریوں کو یقین دلایا ہے کہ پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے،حق خود ارادیت کی جدوجہد جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیردفاع پرویز خٹک ۔معاون خصوصی معید یوسف اور عسکری حکام کے ہمراہ آزاد کشمیر کت چری کوٹ سیکٹر کا دورہ کیا،اس موقع پر عسکری حکام کی جانب سے وزیر خارجہ کوعلاقائی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

عسکری حکام کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر سرحدی خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں جن کے متاثرین میں خواتین، بچے اور بزرگ افراد بھی شامل ہیں۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سرحدی خلاف ورزی سے پاکستانی عوام کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپور کاررائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ دورہ کشمیریوں کیساتھ اظہاریکجہتی کرنے کیلئے ہے، ہم کشمیریوں کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے بھارت کے پانچ اگست دو ہزار انیس کے اقدامات کو مسترد کر دیا ہے ،ایسے اقدامات کو کوئی قبول نہیں کرے گا،کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد جاری رہے گی۔

Comments are closed.

Scroll To Top