سی اے اے حکام کی غفلت، پاکستان میں ایک اور فلائنگ اسکول بند

راولپنڈی:سی اے اے حکام کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی سے پاکستان میں ایک اور فلائنگ اسکول بند ہوگیا۔

فلائنگ اسکول اسکائی ونگز ایوی ایشن کمپنی کے لائسنس کی تجدید نہ ہوسکی ۔ جس کے بعد اسکائی ونگز کے آج رات 12 بجے سے پاکستان میں فلائٹ آپریشنز بند ہو جائیں گے۔

اسکائی ونگز نے وزیراعظم کو ایوی ایشن کی بہتری کیلئے 27 اکتوبر کو لائسنس کی تجدید کے لیے خط بھی لکھا تھا ۔ تاہم سی اے اے کے شعبہ ایئرٹرانسپورٹ اور شعبہ کمرشل حکام نے مبینہ طور پر لائسنس تجدید کے عمل میں تاخیر کی تھی ۔

سی اے اے نے لائسنس تجدید تک اسکائی ونگ ایوی ایشن کمپنی انتظامیہ کو تمام آپریشن بند کرنے کی ہدایت کردی ۔ آپریشنز بند ہونے سے اسکائی ونگز ایوی ایشن کے 50 سے زائد ملازمین کی ملازمت بھی خطرے میں پڑھ گئی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More