آٹے کا بحران سراٹھانے لگا، فلورملزمالکان کا ہڑتال کا اعلان

لاہور: فلور ملز مالکان نے حکومت کو ایک بار پھر الٹی میٹم دے دیا۔فلور ملز مالکان کا کہناہے کہ ایک ہفتے میں مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو منگل سے فلورملزکو بند کر دیاجائے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فلور ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ حکومت کی ٹرانسپورٹ اور گندم اجرا پالیسی کو مسترد کرتے ہیں۔گندم کا کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بولے کہ گندم کے گرائنڈنگ چارجز میں بھی اضافہ ہونا چاہیے۔

فلور ملرز ایسوسی ایشن کے رہنما ؤں نے کہا کہ ایک ہفتے میں مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو منگل سے فلورملزکو بند کردیاجائے گا۔ چیئر مین فلور ملرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کابینہ میں بھارتی قیمتوں کا حوالہ دے کر وزیر اعظم کو گمراہ کیا جاتا ہے۔گندم کا کوٹہ بڑھائے بغیر آٹے کی قلت دور نہیں ہوسکتی ہے۔ لاہور میں اس وقت75 ہزار تھیلوں کا شارٹ فال ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More