ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 57 افراد جاں بحق

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ستاون افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

این ڈی ایم اے کی جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 57 افراد جاں بحق جبکہ7 ہزار 683 زخمی ہوئے ہیں۔ جس کے بعد 14 جون سے اب تک مجموعی طور پر ایک ہزار 265 اموات ہوئیں، 12 ہزار 577 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں 257، سندھ میں 470، پنجاب میں 188 اور خیبر پختونخوا میں 285 افراد جاں بحق ہوئِے۔ بارشوں اور سیلاب کے باعث آزاد کشمیر میں 42، گلگت بلتستان میں 22 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

بارشوں اور سیلاب سے 14 لاکھ 27 ہزار 39 مکانات کو مکمل اور جزوی نقصان پہنچا ہے۔ ملک بھر میں 7 لاکھ 35 ہزار 584 مویشی مر چکے ہیں۔ سیلاب اور بارشوں سے بلوچستان میں ایک ہزار 500 کلومیٹر شاہرائیں متاثر ہوئیں اور 18 پلوں کو نقصان پہنچا ہے، سندھ میں 2 ہزار 328 کلومیٹر شاہرائیں اور 60 پل متاثر ہوئے۔ پنجاب میں 130 کلومیٹر، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 589 کلومیٹر، گلگت بلتستان میں 16 کلومیٹر شاہراہیں اور 65 پل سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More