ملک بھر میں سیلاب سے مزید 37 افراد جاں بحق ہو گئے

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 37افراد جاں بحق ہو گئے۔ اب تک جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 545 ہو گئی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سندھ میں 32، بلوچستان میں 5افراد جاں بحق ہوئے۔ اموات کی تعداد ایک ہزار 545 تک جا پہنچی ہے۔ سندھ میں اب تک 678، خيبرپختونخوا میں 306، بلوچستان میں 299افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔ پنجاب میں 191، گلگت بلتستان میں 22 اور آزاد کشمیر میں48 اموات ہوئیں۔ چوبیس گھنٹے میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 92 افراد زخمی بھی ہوئے۔ 14جون سے اب تک 12ہزار850افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں 36ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ۔ملک بھر میں 80 اضلاع بارشوں اور سيلاب سے تاحال متاثر ہيں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More