ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیلاب سے 54 افراد جاں بحق

ملک بھر میں سیلاب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 54 افراد جاں بحق۔ سیلاب میں ہلاک ہونے والے افراد مجموعی تعداد 1481 ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 12 ہزار 700 سے تجاوز کر گئی۔

این ڈی ایم اے کی آج کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں 44، بلوچستان میں 8 اور آزاد کشمیر میں 2 افراد سیلاب سے جاں بحق ہوئے۔ سیلاب اور بارشوں سے مجموعی طور پر سب سے زيادہ 638 اموات سندھ میں ريکارڈ کی گئیں، بلوچستان میں 278، خيبرپختونخوا میں 303، پنجاب میں 191، آزاد کشمیر میں 48 اور گلگت بلتستان میں 22 افراد زندگى کى بازى ہار گئے۔

سیلاب اور بارشوں سے ملک بھر میں 11 لاکھ 85 ہزار 481 گھروں کو جزوى نقصان پہنچا جبکہ 5 لاکھ 69 ہزار 800 گھر مکمل تباہ ہو ئے۔ 390 پل اور 12 ہزار 418 کلومیٹر سڑکیں بھی متاثر ہوئیں۔ ملک بھر میں 9 لاکھ 8 ہزار 137مويشی بھی سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More