لاہور میں دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر

لاہور: علامہ اقبال ایئرپورٹ پر دھند کے باعث پروازوں کاشیڈول متاثر ہوگیا۔ لاہور آنے والی دو پروازیں منسوخ جبکہ دو تاخیر کا شکار ہیں ۔ لاہور سے جانیوالی تین بین الاقوامی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر ہو رہا ہے ۔ ریاض سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 9726،استنبول سے لاہور آنے والی پرواز ٹی کے 714تاخیر کا شکار ہوگئی ۔

دوحہ سے لاہور آنے والی پرواز کیو آر 620 اور لاہور سے دوحہ جانے والی پرواز کیو آر 621منسوخ ہوگئیں۔ لاہور سے ریاض جانے والی پرواز پی کے 9725،لاہور سے استنبول جانے والی پرواز ٹی کے 715 اور لاہور سے دبئی جانے والی پرواز پی کے203 تاخیر کا شکار ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More