مہنگائی اورمعیشت ٹھیک کرنا نالائق حکمرانوں کی ترجیح نہیں ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنا عمران صاحب کی ترجیح ہے جبکہ مہنگائی اور معیشت ٹھیک کرنا نا اہل ، نالائق حکمرانوں کی ترجیح نہیں ہے ۔

پاکستان مسلم لیگ نون کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کی ترجیح معیشت ٹھیک کرنا نہیں بلکہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنا ہے تاہم عمران خان کی حکومت شہباز شریف کا نام جتنی مرضی ان مرتبہ ای سی ایل پر ڈالیں

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت کی ترجیحات آٹا، چینی،بجلی،گیس،دوائی مافیاز اور اپنے اے ٹی ایمز کو آرڈینس لا کر این آر او دینا ہے ۔ عمران خان پارلیمان میں اپنے نمبرزپورے کریں ادھر ادھر کی باتیں نہ کریں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More