بھارتی جیل سے رہائی پانے والے پاکستانی ماہی گیر کراچی پہنچ گئے

کراچی: بھارتی جیل سے رہائی پانے والے پاکستانی ماہی گیر کراچی پہنچ گئے ۔ بھارتی جیل سے رہائی پاکر کراچی پہنچنے والے پاکستانی ماہی گیروں کی تعداد 10 ہے۔

پاکستانی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا تھا، بھارتی حکام کی جانب سے حوالے کئے جانے والے ماہی گیروں کو پہلے لاہور میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد پاکستانی ماہی گیروں کو کراچی منتقل کردیا گیا ۔

بھارتی جیل سے رہائی پاکر کراچی منتقلی کے تمام تر اخراجات ایدھی فاؤنڈیشن نے برداشت کئے۔ لاہور سے منتقل کئے جانے والے پاکستانی ماہی گیر پہلے ایدھی فاؤنڈیشن کے مرکز ٹاور پہنچے۔ ایدھی مرکز پر چیرمین فشریز نے پاکستانی ماہی گیروں کا استقبال کیا۔

ایدھی رضاکاروں کے ساتھ کراچی پہنچنے والے ماہی گیروں کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More