پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا

راولپنڈی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا۔ پاکستان کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 252 رنز بنائے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں اوپننگ بلے باز امام الحق اور عبداللہ شفیق نے سنچریاں مکمل کیں۔

دوسری اننگز میں دونوں اوپنرز کی شاندار بلے کے بازی کے باعث پاکستان نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 252 رنز بنائے۔ عبداللہ شفیق 136 جب کہ امام الحق نے 111 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

پہلی اننگز میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 476 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جس کے تعاقب میں آسٹریلوی کھلاڑی صرف 459 رنز ہی بناسکے اور پویلین لوٹ گئے۔

459 رنز پر پوری ٹیم کے ڈھیر ہونے سے پاکستان کو دوسری اننگز کا آغاز کرنے سے پہلے ہی 17 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔

پاکستانی باؤلرنعمان علی نے 107 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے 88 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں جبکہ نسیم شاہ اور ساجد خان نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More