کراچی، لوٹ مارکی واردات میں فائرنگ سے 4سالہ بچی جاں بحق

کراچی: کراچی کے علاقے لانڈھی میں منزل پمپ کے قریب منی مارٹ میں لوٹ مارکی واردات میں ہونے والی فائرنگ سے 4سالہ بچی جاں بحق اور ایک ملزم زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق لوٹ مارکے بعد فرار ہوتے 3 ملزمان اور مارٹ کے گارڈ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے 4 سال کی بچی اور ایک ڈاکو زخمی ہو گئے جبکہ 2 ڈاکو فرار ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق زخمی بچی جناح اسپتال میں دوران علاج انتقال کر گئی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  زخمی ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ اور 50 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More