صدر کوآپریٹیو مارکیٹ میں آگ لگ گئی

کراچی: صدر کوآپریٹیو مارکیٹ میں آگ لگ گئی

شہر قائد میں واقع صدرکوآپریٹومارکیٹ میں لگی آگ پرتاحال قابونہیں پایا جا سکا ہے جب کہ انتظامیہ نے فوری طور پر پورے شہر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا ہے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا گیا ہے۔

ہفتہ وار تعطیل کے باعث صدر کوآپریٹیو مارکیٹ بند تھی جس کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے لیکن آگ بہت زیادہ شدت سے لگی ہوئی ہے۔

علاقہ پولیس کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی تھی اور فائربریگیڈ کو بھی طلب کرلیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق آگ بجھانے کی کوششیں تاحال بارآور ثابت نہیں ہوسکی ہیں جس کے بعد پورے شہر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کرلیا گیا ہے جب کہ اس وقت ایک اسنارکل سمیت فائر بریگیڈ کی دس گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More