تازہ ترین
جدہ کے سلیمان ریلوے اسٹیشن پر آتشزدگی

جدہ کے سلیمان ریلوے اسٹیشن پر آتشزدگی

جدہ:(07 اگست 2020)سعودی شہر جدہ کے سلیمان ریلوے اسٹیشن پر آگ بھڑک اٹھی،آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گذشتہ روز سعودی عرب کے شہر جدہ میں واقع حرمین ٹرین کے اسٹیشن پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی کا واقعہ جدہ کے السلیمانیہ محلے میں حرمین ٹرین اسٹیشن کے صحن میں پیش آیا۔

واقعے کے بعد فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا،فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی۔

Comments are closed.

Scroll To Top