تازہ ترین
اب تک پشاور کے بیورو چیف کے گھر میں آتشزدگی، اکلوتا بیٹا جاں بحق

اب تک پشاور کے بیورو چیف کے گھر میں آتشزدگی، اکلوتا بیٹا جاں بحق

پشاور:(28 جولائی 2020)پشاور میں دل خراش واقعہ پیش آیا ہے،جہاں اب تک نیوز پشاور کے بیورو چیف عارف یوسفزئی کے گھر میں آگ لگ گئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے باعث بیورو چیف عارف یوسف زئی کا اکلوتا بیٹا موسیٰ جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ واقعے میں ان کی بیٹی شدید زخمی ہوئیں ہیں، جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑی نے گھر پر لگی آگ پر قابو پالیا ہے، پولیس کے مطابق آگ گھر میں ہونے والے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔واقعے کے بعد مشیر اطلاعات کے پی کامران بنگش نے عارف یوسفزئی کے گھر جا کر ان سے تعزیت کی اور ان کے اکلوتے بیٹے کے جاں بحق ہونے پر رنج و غم کا اظہار کیا۔کامران بنگش نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا،مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دکھ کی گھڑی میں عارف یوسفزئی اور اہل خانہ کیساتھ کھڑے ہیں،اللہ تعالیٰ متاثرہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Comments are closed.

Scroll To Top