کراچی پورٹ ٹرسٹ پر لنگرانداز گندم کے غیر ملکی بحری جہاز میں آتشزدگی

کراچی : پورٹ پر گندم سے بھرے غیرملکی بحری جہاز میں اگ لگ گئی ہے۔ آگ پر قابوپانے کے لیے کے پی ٹی فائر بریگیڈ کا عملے فائر ٹینڈرز سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں میں مصروف ہے۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ پر لنگر انداز گندم سے بھرے غیر ملکی بحری جہاز میں آگ لگ گئی ۔ آگ نے بحری جہاز کے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کے پی ٹی کے فائر بریگیڈ حکام اور ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ گندم کے ساتھ موجود کیمیکل کے ڈرمز میں لگی ۔ ڈرمز میں کاربائڈ نامی کیمیکل موجود تھا جو آتش گیر ہے ۔آگ لگنے کے بعد کیمیکل کے دونوں ڈرمز میں دھماکے ہوئے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More