عمران خان پر ایف آئی آر فسطائیت کی مثال ہے، فیاض چوہان

لاہور: رہنما تحریک انصاف فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مسجد نبوی کے واقعہ کی عمران خان اور تحریک انصاف کی قیادت پر ایف آئی آر فسطائیت کی اعلیٰ مثال ہے۔

مسجد نبوی واقعے کے خلاف عمران خان اور دیگر پر درج ایف آئی آر پر اپنے ردعمل دیتے ہوئے فیاض چوہان نے کہا کہ آل شریف کے ان اوچھے ہتھکنڈوں سے پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنان کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے ۔اسی ایف آئی آر کی بنیاد پر شیخ راشد شفیق کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More