تازہ ترین
پی ٹی آئی حکومت کے پہلے مالی سال میں 270 ارب روپے کی بےضابطگیوں کی رپورٹ مسترد

پی ٹی آئی حکومت کے پہلے مالی سال میں 270 ارب روپے کی بےضابطگیوں کی رپورٹ مسترد

اسلام آباد: (29 جون 2020) وزارت خزانہ نے پی ٹی آئی حکومت کے پہلے مالی سال 2018-19ء میں 270 ارب روپے کی بے ضابطگیوں کی رپورٹ مسترد کردی۔

ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق میڈیا میں آنی والی یہ خبریں بے بنیاد، جھوٹی اور حقائق کے برعکس ہیں۔ مالی سال 2019-20ء کی طرح تمام آڈٹ رپورٹس پر ابتدائی آبزرویشن دی جاتی ہیں۔ آبزرویشنز کے مطابق بعض معاملات میں ضابطے کی کارروائیاں پوری نہیں کی گئیں۔ قواعد اور ضابطوں پر عمل نہ ہونے کا مطلب کرپشن ہرگز نہیں ہے۔ میڈیا میں کرپشن کے الزامات وزارتوں اور سرکاری محکموں کی بدنامی کا باعث ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام آڈٹ رپورٹس محکمہ جاتی اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں میں تفصیلی غور کیلئے پیش کی جاتی ہیں۔ ماضی کی نسبت 2018-19ء میں اخراجات میں قواعد کی بے ضابطگیوں کا حجم 270 ارب سے زائد نہیں۔ اس کے برعکس 2015ء سے 2018ء کے مالی سالوں میں بے ضابطگیاں بالترتیب 32 کھرب، 58 کھرب اور 157 کھرب کی رہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top