عوام کو منی بجٹ صحیح طریقے سے نہیں سمجھایا گیا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا ہے۔اجلاس میں وزیراعظم نے ملک کی معاشی اور اقتصادی صورتحال پر اعتماد میں لیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کے اجلاس وزراء ، ارکان اسمبلی اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی ۔ وزیراعظم عمران خان نے شرکا کو ملک کی معاشی اور اقتصادی صورتحال پر اعتماد میں لیا۔

شرکاء اجلاس کو وزیر خزانہ شوکت ترین نے فنانس بل پر بریفنگ دی ۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ 2 ارب روپے کے ٹیکسز کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے ۔ وزیراعظم نے ترجمانوں کو فنانس بل سے متعلق عوام میں ابہام دورے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فنانس بل کو عوامی سطح پر موثر طریقے سے نہیں بتایا جا سکا ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوامی سطح پر بتایا جائے کہ ڈاکومینٹڈ اکانومی ملکی مفاد میں ہے ۔ریفنڈ اور ربیٹ کے بارے میں عوامی کنفیوژن کو دور کیا جائے۔ایگریکلچر گروتھ اور ملکی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔پاکستان کے ریزور 25 ارب ڈالرز تک پہنچ چکے ہیں جس سے متعلق گفتگو نہیں ہورہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے جعلی بیانیہ کا ڈٹ کے مقابلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کارڈز ، ہوم فنانسنگ ، احساس پروگرام کے فلاحی منصوبوں بارے موثر آگاہی مہم چلائی جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More