حکومت کا فلم اینڈ کلچر پالیسی 2018 کی بحالی کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے فلمی صنعت کو ریلیف دینے کیلئے فلم اینڈ کلچر پالیسی 2018 کی بحالی کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں فلم انڈسٹری پر عائد ٹیکس کے خاتمہ کے مطالبے پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ مریم اورنگزیب نے وفد کو فلمی صنعت کی بحالی کے بارے میں اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلم اینڈ کلچر پالیسی 2018 کو بحال کردیا ہے، اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد مرتب تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا، جلد سفارشات تیار کرکے وزیراعظم کو پیش کریں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجابی فلم ہمارا قیمتی اثاثہ، جس پر اس وقت جمود طاری ہے، اس میں پھر جان ڈالیں گے، فلم کو صنعت کا درجہ دے کر اس شعبے کو رعایت دیں گے۔ بچوں کے لئے تیار ہونے والے مواد پر خصوصی رعایت دیں گے۔ بچوں کے لئے بہترین فلمیں،کارٹون، ڈرامے،کہانیاں اور تعلیم و تربیت سے متعلق پروگراموں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم، ڈرامہ اور فنون لطیفہ معاشرے کی ادبی، اخلاقی، تہذیبی اور علمی وروایتی زندگی ہوتے ہیں ، یہ روح زندہ کریں گے۔ فلموں کی کہانی، معیار، ٹیکنالوجی بہتر بنانا اس قومی پالیسی کا حصہ ہے، فلموں کی شوٹنگ کے لئے اجازت ناموں کو آسان بنائیں گے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فلم، ڈرامہ، سٹیج اور فنون لطیفہ ملکی امیج بہتر بنانے میں کردار ادا کرسکتے ہیں ، معاشرے سے عدم برداشت اور انتشار کو ختم کرنا ہے،فلم، ڈرامہ اور فنون لطیفہ معاشرے کی ادبی اور تہذیبی زندگی کے روح ہوتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ فلم کو صنعت کا درجہ دے رہے ہیں، اس شعبے کو رعایت دیں گے۔ فلموں کی کہانی، معیار، ٹیکنالوجی بہتر بنانا پالیسی کا حصہ ہے۔ سینما گھروں کی بحالی، نئے سینما گھروں کی تعمیر اور فنکاروں کے لئے مراعات شامل ہیں، ٹکٹ کی قیمتوں میں کمی، شوٹنگ کے لئے اجازت ناموں کو آسان بنائیں گے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ معیاری فلموں کی اس وقت بہت ضرورت ہے، فلم انڈسٹری کو ٹیکنالوجی اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فلموں کی پاکستانی فلموں کی ایکسپورٹ کی حوصلہ افزائی کریں گے، مشترکہ پروڈکشن کے امکانات کو فروغ دیں گے۔ فلم سازی کے لئے آلات ومشینری کی درآمد میں حکومت تعاون کرے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More